لاہور کاہنہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کا اہم اجلاس

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کا ایک اہم اور بھرپور تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر جناب طاہر خان لودھی صاحب، سینئر مرکزی نائب صدر میاں نعیم صاحب، سینئر نائب صدر پنجاب محمد عمران حسنی صاحب، سینئر نائب صدر پنجاب سہیل بھٹی صاحب، جنرل سیکرٹری پنجاب عامر سندھو صاحب(کوآرڈینیٹر فیڈرل منسٹر پبلک افیئرز)، نائب صدر نیاز احمد بٹ صاحب سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال پر تفصیلی اور جامع تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ تنظیمی ڈھانچے، کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن عوامی مسائل کے حل، نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور پارٹی پالیسی کو نچلی سطح تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے بھرپور اور متحرک کردار ادا کرتی رہے گی۔مزید برآں اجلاس میں ستائیس جنوری کو نواز شریف کینسر ہاسپٹل کے افتتاح کے موقع پر محترمہ رشدہ لودھی صاحبہ کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ سماجی فلاح و بہبود کے منصوبے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور یوتھ آرگنائزیشن ایسے عوام دوست منصوبوں کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔اجلاس کے اختتام پر تنظیمی یکجہتی، نظم و ضبط، باہمی مشاورت اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر اور منظم بنانے پر زور دیا گیا، تاکہ پارٹی پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جا سکے۔

اجلاس میں ستائیس جنوری کو نواز شریف کینسر ہاسپٹل کے افتتاح کے موقع پر محترمہ رشدہ لودھی صاحبہ کی ہدایات کی روشنی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔