وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شوال المکرم کا چاند نظر آنے پر عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ یہ بابرکت چاند ہم سب کے لیے امن، ایمان، سلامتی اور خوشیوں کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چاند رات کے دوران بازاروں اور مارکیٹوں میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت جاری کی، جبکہ اے ٹی ایم کے اطراف گشت بڑھانے کا بھی حکم دیا تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی عید کی خوشیاں منا سکیں۔ www.youthpmln.com





