وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز *رانا مبشر اقبال* اور رکن صوبائی اسمبلی PP-164 *رانا راشد منہاس* نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کو *“تمغہ امتیاز”* کے اعزاز کے اعلان پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے مبارکباد پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ قومی اعزاز ملک و قوم کی خدمت کا بہترین اعتراف ہے۔ قوم کو ایسے محنتی اور مخلص افراد پر فخر ہے جنہوں نے پاکستان کی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اعزاز آپ کو مزید محنت اور لگن سے ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔
یاد رہے کہ *“تمغہ امتیاز”* کی باضابطہ تقریب *23 مارچ 2027* کو منعقد کی جائے گی۔
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے بھی اس اعزاز پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
جاری کردہ: پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ آرگنائزیشن
ویب: http://YouthPMLN.com




