طالبان فیصلہ کریں کہ انہیں دہشت گردوں کو بچانا ہے یا افغانستان کو۔۔۔(ڈی جی آئی ایس پی آر)

‘طالبان فیصلہ کریں کہ انہیں دہشت گردوں کو بچانا ہے یا افغانستان کو۔۔۔
(ڈی جی آئی ایس پی آر)

آپریشن غضب للحق اُسی صورت ختم ہوگا جب افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ:
ہمارا افغان شہریوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جنگ کا خاتمہ صرف ایک ہی صورت ممکن ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف دہشت گردی کیلیے استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:
افغان طالبان سے اس سے پہلے بھی براہ راست، دوست ممالک کے ذریعے بات چیت ہوئی جس میں صرف اسی بات کی گارنٹی مانگی گئی کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ:
پاکستان کے عوام، حکومت اور افواج نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر صورت دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، اب افغان طالبان کو سوچنا چاہیے کہ انہیں ٹی ٹی پی کو بچانا ہے یا پھر افغانستان کو۔۔۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:
کابل میں عسکری اور ڈرون اسٹوریج کرنے والے اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
جبکہ!
اس حوالے سے کیے جانے والے افغان طالبان اور دیگر کے دعوے بے بنیاد ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے ثبوت ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ:
افغان طالبان نے منشیات کے عادی لوگوں کو اکھٹا کر کے رکھا ہے اور انہیں دہشت گردی کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔
سویلین آبادی پر حملے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:
آدھے سے زیادہ خوارج اور طالبان سویلین کپڑوں میں ہوتے ہیں جس وجہ سے باتیں بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ:
ہم نے افغانستان میں 81 فضائی حملے کر کے اُن کی اہم تنصیبات اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، ایک بار یقین دہانی کروادی جائے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی اور اگر ہوئی تو پھر کارروائی ہوگی تو آپریشن غضب للحق رُک سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ:
‘سرحد بند ہونے سے کچھ لوگوں کا نقصان ہورہا ہے۔
مگر!
‘اس کے ذریعے اسمگلنگ بھی بند ہوئی ہے۔
جبکہ!
آپریشن غضب للحق کیوجہ سے اب پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بھی کم ہورہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ:
آپریشن غضب للحق صرف دہشت گردوں کیخلاف ہے اور ٹی ٹی پی سمیت خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
افغانستان کو دہشت گردوں کا مرکز بنادیا گیا تھا۔
مگر!
پاکستان نے اس دروازے کو دھکا دے کر بند کردیا۔

رپورٹ: ھیپی یونین میڈیا سیل

  • Related Posts

    سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلیٰ سطح اجلاس، نئے کنکشنز کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے کی ہدایت

    سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلیٰ سطح اجلاس، نئے کنکشنز کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے کی ہدایت 28 اگست 2026…

    Read more

    Continue reading
    حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی پرائم منسٹر آفس میں اہم ملاقات، یوتھ پروگرام پر خصوصی اجلاس کی صدارت

    28 اگست 2026 | اسلام آباد اسلام آباد – سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا…

    Read more

    Continue reading

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    You Missed

    سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلیٰ سطح اجلاس، نئے کنکشنز کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے کی ہدایت

    • By admin
    • August 28, 2026
    • 140 views
    سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلیٰ سطح اجلاس، نئے کنکشنز کے لیے ٹائم فریم مقرر کرنے کی ہدایت

    حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی پرائم منسٹر آفس میں اہم ملاقات، یوتھ پروگرام پر خصوصی اجلاس کی صدارت

    • By admin
    • August 28, 2026
    • 163 views
    حمزہ شہباز اور وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال کی پرائم منسٹر آفس میں اہم ملاقات، یوتھ پروگرام پر خصوصی اجلاس کی صدارت

    تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ بہت مبارک ہو ❤️

    • By admin
    • August 27, 2026
    • 144 views
    تمام عالمِ اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ بہت مبارک ہو ❤️

    وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال اور ایم پی اے رانا راشد منہاس کی معاون خصوصی برائے وزیراعظم کو “تمغہ امتیاز” کے اعلان پر مبارکباد

    • By admin
    • August 16, 2026
    • 195 views
    وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال اور ایم پی اے رانا راشد منہاس کی معاون خصوصی برائے وزیراعظم کو “تمغہ امتیاز” کے اعلان پر مبارکباد

    فالج کوشکست وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم

    • By admin
    • August 11, 2026
    • 149 views
    فالج کوشکست وزیر اعلیٰ پنجاب کا عزم

    مریم نواز کا “سوہنے پنڈ، سوھنیاں راہواں” پروگرام: دیہی پنجاب کی ترقی کا نیا سفر

    • By admin
    • July 8, 2026
    • 203 views
    مریم نواز کا “سوہنے پنڈ، سوھنیاں راہواں” پروگرام: دیہی پنجاب کی ترقی کا نیا سفر